کوٹرنکہ میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارشیں

 
کوٹرنکہ //گزشتہ دوں دونوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے سب ڈویژن کوٹرنکہ کی متعدد رابطہ سڑکیں پسیوں اور خراب نکاسی آب کی وجہ سے آمد و رفت کیلئے بند ہو گئی ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق کوٹرنکہ بڈھل اور بڈھل گنڈی سڑک چتانیں گر آنے کی وجہ سے آمد و رفت کیلئے بند ہو گئی جس کی وجہ سے متعدد علا قوں کا رابطہ ہی کٹ کر رہ گیا ہے ۔اسی طرح تحصیل صدر مقام خواص سے کالا کوٹ سڑک پر تعمیر پل کا ایک حصہ ڈھہ جانے کی وجہ سے سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہو گئی ۔سنجے سنگھ اور چین سنگھ نامی مقامی افراد نے بتایا کہ تحصیل خواص کا کا لا کوٹ و دیگر علا قوں سے رابطہ کٹ گیا ہے جبکہ حالیہ دو دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تحصیلدار خواص نے بتایا کہ خواص بس اسٹینڈ سے دو کلو میٹر دور خواص پل کا یک حصہ ڈھہ جانے کیساتھ ساتھ سڑک میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ موسم صاف ہونے پر سڑک کو عارضی طور پر کھولنے کا بندو بست کیا جائے گا ۔