کوٹرنکہ میں کار حادثہ کا شکار | خاتون لقمہ اجل ،2شدید زخمی

محمد بشارت
کوٹرنکہ //راجوری ضلع کے بدھل ۔راجوری سڑک پر ایک الٹو کار کو پیش آئے حادثے میں ایک خاتو ن کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ گاڑیوں میں سوارایک خاتون سمیت دیگر 2افراد زخمی ہو گئے ۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح ایک الٹو کار مذکورہ سڑک پر ترالہ کے مقام پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جس کی شناخت شہناز اختر زوجہ مشتاق احمد کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں محمد اخلاق ولد منشی خان اور نازیہ اختر زوجہ محمد اخلاق شامل ہیں ۔زخمیوں کو بچائوکارروائی کے بعد گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔