کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کے تحصیل دفتر کے سامنے ٹپر ڈرائیوروں نے اپنی مانگوں کو لے کر انتظامیہ مخالف احتجاج کیا ۔ڈرائیوروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاکھوں روپنے کا بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں لی ہوئی ہیں لیکن حکام کی جانب سے ریالٹی نہ کھولے جانے کی وجہ سے ان کا کاروبار مکمل ٹھپ پڑا ہو ا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قسطیں جمع نہ کروانے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بینکوں کی جانب سے ضبط بھی کرلی گئی ہیں ۔ٹپر یونین کوٹرنکہ کے صدر عبدلرشید کی قیادت میں کئے گئے احتجاج کے دوران محمد شکیل او ر وزیر علی نے بتایا کہ کئی ایک ڈرائیوروں و مالکان کی گاڑیاں بھی فروخت ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی بھی انتظامیہ ان کی مانگوں کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دے رہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مطالبات جلداز جلد پورے کئے جائیں تاکہ ان کی دقتیں کم ہو سکیں ۔
کوٹرنکہ میں ڈرائیور وں کا احتجاج
