کوٹرنکہ میں مویشی خانہ منہدم

کوٹرنکہ //خطہ پیر پنچال میں خراب ہوئی موسمی صورتحال کے دوران کوٹرنکہ سب ڈویژن میں ایک مویشی خانہ منہدم ہونے کی وجہ سے خانہ بدوش کنبہ کی 50کے قریب بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ۔مکینوں نے بتایا کہ سب ڈویژن کی پنچایت لوہر جمولہ میں گزشتہ دنوں سے شروع ہو ئی شدید بارش و برفباری کی وجہ سے محمد شفیع ولد مکھنا قوم بکروال کا مویشی خانہ منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے اس کی پچاس بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں کی بارش کے بعد مذکور ہ مویشی خانہ منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے غریب کا نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مویشی خانے کے ملبے تلے آکر کئی بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ہیں ۔