کوٹرنکہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میں وجاہد چوہدری نے اپنے دادا مرحوم نمبردار غلام حسین کی یاد میں مفت طبی کیمپ منعقد کروایا جس میں امرتسر سے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کو مدعو کیا گیا تھا۔اس مفت طبی کیمپ میں بڑی تعداد میںلوگوںنے اپنا طبی معائنہ کروایااور ان میں ادویات تقسیم کی گئیں ۔اس دوران جوڑوں کے درد، کمر درد و دیگرجسمانی بیماریوں کا مفت میں علاج کیا گیا۔وجاہد چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوںنے کہاکہ اس طرح کے فلاحی اقدامات ہونے چاہئے ۔وجاہد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے یہ کیمپ غریبوں کی مدد اور اپنے دادا جان مرحوم نمبردار غلام حسین کے ایصال ثواب کی خاطرمنعقد کروایااورمستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کروائے جائیںگے ۔اس موقعہ پرسرفراز احمد لودھی ، محمد عارف، امتیاز احمد، الطاف احمد، شکیل احمد، ظہیر گورسی وغیرہ بھی موجو دتھے ۔