کوٹرنکہ میں مزید3سکولوں میں شبانہ نقب زنی چور بچوں کی فیس،سکول ریکارڈ،سامان اور کمپوٹر اڑا لے گئے

 محمد بشارت

کوٹرنکہ // ضلع راجوری کے تعلیمی زون کوٹرنکہ کے متعدد سکولوں میں چوری کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں۔ دو ماہ قبل ہائی سکول موڑا دراج اور ماڈل ہایر سکینڈری سکول کوٹرنکہ، گورنمنٹ ہای سکول لڑکوتی میں چوریاںہوئیں۔ وہیں گزشتہ رات چوروں نے گورنمنٹ گرلزمڈل سکول دراج ،مڈل سکول پٹیلی اور مڈل سکول موا مال میں بھی ایک ہی رات سکولوں کے دروازے توڑ کر سکول میں قائم کمپیوٹر اور بچوں کے ریکاڈ سمیت کھیل کود کا سامان بھی اڑا لے گئے اور سکول کی الماریوں کو بھی لوہے کی راڑوں سے تہس نہس کر دیاجبکہ سٹاف روم کے ساتھ دیگر سکول ریکاڈ ، سروس بک اور لبیاٹری کا سامان بھی غائب ہے۔اساتذہ نے سکول میں ہوئی چوری سے متعلق زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ کو آگاہ کیا ہے۔ لوگوں نے ایس ایس پی راجوری اور ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد چوروں کا سراغ لگایا جائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیوں کہ ہر ہفتہ چوری کی وارداتیں سننے کوملتی ہیں اور علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوچکا ہے۔