کوٹرنکہ میں طوفانی بارشوں سے عام زندگی متاثر

محمد بشارت

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں گزشتہ کچھ دنوں سے ہورہی تباہ کن بارشوں کی وجہ سے عام زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔سب ڈویژن کے پیڑی نالہ میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے عام زندگی کی رفتار تھم کر رہ گی ہے وہیں دیر رات ہوی بھاری بارش کی وجہ سے جہاں پلمہ نگروٹ کے مقام پر بادل پھٹنے سے تباہی ہوئی اور راجوری بدھل شاہراہ کے مختلف مقامات پر چھوٹی بڑی سات کے قریب پسیاں گر آئی جسکی وجہ سے رات دو بجہ سے لیکر صبح بارہ بجے تک راجوری بدھل سڑک آمدو رفت کیلئے متاثر رہی اور سڑک کے کنارے کئی رہائشی مکانوں کو بھی جزوی نقصان ہوا ہے۔سب ڈویژن کے کوٹ دھڑہ بھونڈا نکہ ٹو گورنمنٹ ہائی سکول چمبری تراڑ سڑک دھنس جانے کی وجہ سے سڑک آمدو رفت کے لئے بند ہے۔ سابقہ زونل ایجوکیشن آفیسر چوہدری صلاح محمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اس سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوررہائشی مکانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ محکمہ پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ اور پی ایم جی ایس وائی کے ملازمین کو علاقہ میںبھیجا جائے اور سڑک کی حالت کا مشاہدہ کر کے اس کو جلدازجلد قابل آمد ورفت بنایا جائے ۔