محمد بشارت
کوٹرنکہ //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کی ہدایت پر حکام نے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں ریت بجری مافیاکیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 3بڑی مشینوں سمیت 5گاڑیاں ضبط کر لی ہیں ۔مقامی ذرائع کے مطابق حکام نے کوٹرنکہ اور سرانوں علاقوں میں گزشتہ روز دیر رات اور صبح سویرے غیر قانونی طورپر کان کنی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 3 بڑی مشینیں ،1 ڈمپر اور 1 ٹریکٹر ضبط کرلیا۔ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر راجوری محمد نصیب نے بتایا کہ غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لئے 3 ہیوی ایکسویٹر، 1 ٹریکٹر اور 1 ڈمپر ضبط کیا گیا۔ کوٹرنکہ اور سرانو ندیوں میں گزشتہ دنوں سے گاڑیاں غیر قانونی طور پر معدنیات لے جا رہی تھیںجس کی شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ۔غور طلب ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے غیر قانونی کانکنی کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا اورسے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ قاعدہ کو مکمل طورپر لاگو کرنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کیا جائے جبکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔