کوٹرنکہ//درہال اور منجاکوٹ کے بعد کوٹرنکہ کے لوگوںنے بھی کالج کے قیام کی مانگ کی ہے ۔ کانگریس یوتھ نائب صدر بشارات راتھر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ کو بھی کالج دیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ چنائو کے دوران چوہدری ذوالفقار علی نے کہاتھاکہ اگر لوگ انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیںگے تووہ کوٹرنکہ میں کالج دلائیںگے ،آج موصوف ایم ایل اے ہی نہیں بلکہ کابینہ وزیر بھی ہیں اس لئے انہیں اپنا وعدہ پورا کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے ۔ان کاکہناتھاکہ 14 مارچ 2017 کو کوٹرنکہ میں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ جب بھی سرکار کی طرف سے نے کالجوں کے قیام کو منظوری دی جائے گی تو ان میں پہلا نمبر کوٹرنکہ کا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ چوہدری ذوالفقار کو اپنا وعدہ ایفا کرناچاہئے اور کالج کے قیام کو منظوری دلانی چاہئے نہیں تو لو گ یہاں بھی احتجاج پر مجبور ہوںگے ۔اس موقعہ پر لیاقت راتھراوروسیم احمد بھی موجو دتھے۔
کوٹرنکہ میں بھی کالج قائم کرنے کی مانگ
