کوٹرنکہ میں بجلی محکمہ کا حال بے حال

کوٹرنکہ //سب ڈویژں کوٹرنکہ میں محکمہ بجلی کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے جہاں صارفین کو معیاری سہولیات دستیاب نہیں ہیں وہائیں تباہ شدہ نظام کی وجہ دے ان کو اپنی جانوں کا ہمیشہ لائق رہتا ہے ۔صارفین نے محکمہ کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژں کے دیہات میں 80فیصد ترسیلی لائنیں لکڑی کے کھمبوں و سبز درختوں کیساتھ باندھی گئی ہیں جس کی وجہ سے جہاں سپلائی نظام بارشوں میں اکثر متاثر رہتا ہے وہائیں عام لوگوں کی زندگیوں کیلئے بھی بجلی کا عارضی نظام ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے ۔سرپنچ اعجاز احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سینکڑوں مرتبہ گرام سبھائوں و دیگر انتظامیہ کے اجلاسوں میں محکمہ کی ناقص کارکردگی کے شکایت درج کروائی گئی ہیں لیکن ابھی تک ان کو سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔پنچایت حلقہ اپر گھبر میں کی وار ڈنمبر چھ میں ابھی تک بجلی دستیاب ہی نہیں کی جاسکی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جہاں انتظامیہ دیگر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے وہائیں بجلی محکمہ بھی ان کو سہولیت فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دیہات میں بجلی نظام کو معیاری بنایا جائے ۔