کوٹرنکہ قصبہ میں بندشیں عائد رہی

کوٹرنکہ //کووڈ کیسوں کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے عائد بندشوں کے دوران کوٹرنکہ قصبہ میں عام زندگی مفلوج رہی جبکہ تیسرے دن بھی سخت بندشیں عائد رہی۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے کووڈ معاملات آنے کے بعد پنچایت حلقہ کوٹرنکہ کی وارڈ نمبر 1اور 6کو ریڈ زون قرار دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز بلاک بدھل راجنگر کی وار ڈ نمبر 3اور 6کو بھی ریڈ زون کے زمرے میں رکھ دیا گیا ہے ۔کوٹرنکہ قصبہ کی سڑکیں سنسان رہی تاہم اس دوران مقامی لوگ بھی گھروں میں محصور رہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی کی زیر نگرانی علاقہ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا ۔مقامی انتظامیہ و متعلقہ محکمہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے پھیلا ئو کو کم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں جبکہ اس دوران کووڈ ایس او پیز پر سختی کیساتھ عمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مہلوک وائرس سے بچایا جاسکے ۔