کوٹرنکہ سب ڈویژن کی بیشتر سڑکیں بد حالی کا شکار ،عام لو گ پریشان خواص ۔کوٹرنکہ سڑک پر سفر کرنا خطرہ سے خالی نہیں،تار کول بچھانے کی مانگ

محمد بشارت

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی بیشتر سڑکیں بدحالی کا شکارہ ہوتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے تعمیر اتی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعمیر ات عامہ اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی خاموشی کیساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے سب ڈویژن میں کئی ایک رابطہ سڑکیں آہستہ آہستہ کھڈوں میں تبدیل ہو تی جارہی ہیں جس کی وجہ سے جہاں مسافر اور ڈرائیور پریشانی ہیں وہائیں مذکورہ سڑک کے ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کی زمینیں اور رہائشی مکانات بھی تباہ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ گائوں کی رابطہ سڑکوں کیساتھ ساتھ کوٹرنکہ سے خواص جانے والی رابطہ سڑک عام لوگوں و ٹرانسپورٹروں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سڑک کے بیشتر حصوں کے کناروں سے ابھی تک نہ توملبہ ہٹایا گیا ہے اور سڑک میں دو سے تین فٹ کے گہرے کھڈے بنے ہوے ہیں جو کسی بڑے حادثہ کے منتظر ہیں ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ سڑک کی حالت میں سدھار کو لیکر غیر سنجیدہ ہے وہیں کنڈی سے جمولہ جانے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جمولہ کے لوگوں نے بھی کشمیر عظمی کو بتایاکہ سڑک کے بیچ گہرے کھڈے بن چکے ہیںاور بارشوں کے دنوں میں مذکورہ کھڈوں میں گاڑیوں کا حادثات پیش آرہے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ ان کھنڈرات نما سڑکوں پر سفر کرنا موت سے خالی نہیں ہے ۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنرسے اپیل کرتے ہوے کہا کہ بدھل ڈیژون کی سڑکوں کی طرف توجہ دی جاے تاکہ ان کھنڈرات نما سڑکوں کی حالت میں بہتری ہوسکے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں۔