کوٹرنکہ بدھل کی سٹریٹ لائٹیں 13برسوں سے خراب | لوگوں نے انتظامیہ پر لا پراہی برتنے کا الزام عائد کیا

کوٹرنکہ // انتظامیہ کی جانب سے کوٹرنکہ سب ڈویژن کے بدھل اور کوٹرنکہ قصبوں میں نصب سٹریٹ لائٹس گزشتہ 13برسوں سے خراب پڑی ہوئی ہیں لیکن ان کی مرمت ہی نہیں کروائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نیشنل کا نفرنس اور کانگریس کی سابقہ مخلوط حکومت کے دور میں 2008کے دوران کوٹرنکہ مین چوک اور بس سٹینڈ بدھل میں نصب کی گئی تھی لیکن وہ نصب کئے جانے کے کچھ ہی عرصہ بعد تکنیکی طورپر خراب ہوگئی تھی ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ لائٹس کی مدد سے ملحقہ علاقہ کے لوگوں کو فائدہ مل رہا تھا لیکن ان کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں ،عام لوگوں و نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ قصبہ میں لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کی تاریکی میں عام لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا رہتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کوئی مرتبہ متعلقہ حکام کیساتھ رابطہ بھی قائم کیا گیالیکن ابھی13برسوں بعد بھی خراب پڑی ہوئی مشینری کی مرمت نہیں کی جاسکی ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ قصبہ او ر بدھل میں خراب پڑی سٹریٹ لائٹس کی مرمت کروائی جائے ۔