کوٹرنکہ بدھل میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم

 کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے متعدد دیہی علا قوں میں عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہاہے ۔کئی دیہاتوں میں اس وقت پینے ے صاف پانی کی شدید قلت ،سڑکیوں کی عدم دستیابی ،بجلی کی نا قص فراہمی اور ملازمین کا دفتروں سے غیر حاضر رہنے کیساتھ ساتھ دیگر مسائل درپیش ہیں ۔عوام نے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے دوران غریبوں کیساتھ بڑے بڑے وعدے کئے جاتے ہیں جبکہ انتخابات کے بعد دیہی علا قوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوٹرنکہ بدھل میں متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے لیکن اس کے بعد تعمیر ات کومکمل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ کی عوام اقتصادی طورپر پسماندہ طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو چکی ہے ۔عوام نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ بدھل کے دیہی علا قوں کی جانب خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔