کوویڈ19کی خلاف ورزیاں اور مٹی کااخراج | بڈگام میں15 افراد گرفتار، 22 گاڑیاں ضبط

سرینگر//پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں کووڈ 19کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طور مٹی نکالنے میں ملوث15افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 22گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔پولیس اسٹیشن چاڈورہ نے کنزویرہ چاڈورہ میںضلع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور اس کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ، علاقے میں 15افراد کو گرفتار کیا جن میں چند افراد جنوبی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ 22 گاڑیاں زیر نمبرات JKO4F 1352,JK04E 8641,JK13E 3366,JK03G 9003,JK04E 8676,JK04E 9513,JK13F 4522,JK04F 1897,JK03G 9719,JK04F 1704,JK01AK 4814,JK04F 3023,JK04E 7990,JK13F 2026,JK13E 3334,JK05B 1738,CH'S 860,JK03 8448,JK13C 0765,JK01R 6919,JK05H 1882,JK01AG 0868. کو تحویل میں لیاگیا۔ پولیس بیان میں کہاگیا کہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مٹی نکال کر لاک ڈاؤن کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کئے۔