کووڈ19میں آنگن واڑی ورکروں کی خدمات حوصلہ افزاء: فاروق خان

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آنگن واڑی ورکروں کو کووِڈ وَبائی مرض کے دوران بے لوث خدمات انجام دینے پر سراہنا کی۔اُنہوں نے آنگن واڑی ورکروں سے کہا کہ وہ اپنے کام کو جاری رکھیں کیوں کہ اِنسانیت کے عمومی کردار کی خود ایل جی سمیت ہر ایک نے اعتراف کیا ہے ۔ اُنہوں نے اِنتظامیہ کی جانب سے ان کارکنوں کا شکریہ اَدا کیا۔مشیرنے کہا کہ اُن کی خدمات اہم اور قابل تعریف ہیں ۔ اُنہوںنے اُن کی اچھی صحت اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔اِس موقعہ پر مشیر نے ضلع سری نگر کے کارکنوں میں ٹیبلٹس تقسیم کئے جو اُن کی کام میںمدد کریں گے اور اُن کے کام کو آسان اور مؤثر بنائیں گے۔بعد میں اُنہوںنے غریبوں اور ضرورت مندوں میں فوڈ کِٹس اور دیگر اِمداد بھی تقسیم کیں ۔ اِمدادی سامان ایل ایف اے اِنٹرنیشنل کے نام اور اسلوب کے تحت کام کرنے والی ایک غیر سرکاری آرگنائزیشن نے فراہم کیا۔تقریب میں ناظم سماجی بہبود کشمیر بشیر احمدڈار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر حنیف بلخی ، ضلع سری نگر کے سی ڈی پی اوز اور سماجی بہبود محکمہ کے دیگر اَفسران اور اہلکار نے بھی شرکت کی۔