سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں مزید کمی درج ہوئی اور یہاں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران635کورونا کیس سامنے آئے۔اس طرح یہاں ابھی تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد309361تک جا پہنچی۔
ان میں 442کیس وادی کشمیر جبکہ193کیس صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے۔
سر کاری ذرائع کے مطابق اسی عرصہ کے دوران یوٹی میں 1649کورونا مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ12ایسے مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد4217ہوگئی ہے۔