کووڈ کی دوسری لہر میں کشمیر پہلی مرتبہ اموات اور متاثرین میں آگے

  سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں پہلی مرتبہ کشمیر میں جموں سے زیادہ اموات ہوئی ہے۔ بدھ کو 3جواں سال خواتین سمیت 40افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 3700کا ہندسہ پار کرکے 3702ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے47ہزار788ٹیسٹ کئے گئے جن میں 70سفر کرنے والوں سمیت مزید 3037افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں میں 1089جموں جبکہ 1948کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1948متاثرین میں 11بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 1937افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 1948افراد میں سرینگر میں 493، بارہمولہ میں260، بڈگام میں190، پلوامہ میں 145، کپوارہ میں153، اننت ناگ میں212، بانڈی پورہ میں89، گاندربل میں 219، کولگام میں 117 اور شوپیان میں63افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 171247 ہوگئی ہے۔اس دوران  3جواںسال خواتین سمیت مزید 21افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں 3، ضلع اسپتال پلوامہ میں2، جی ایم سی اننت ناگ میں 3، سکمز صورہ میں 5،سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں1، رعناواری اسپتال میں 2، جی ایم سی بارہمولہ میں 3،کمونٹی ہیلتھ سینٹر ٹنگڈار میں ایک جبکہ سی ایچ سی کپوارہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔کشمیر میں فوت ہونے والے 21افراد میں نوا گبرا کپوارہ کی 37سالہ خاتون، ٹنگ مرگ بارہمولہ کی 40سالہ خاتون،کریری بارہمولہ کی 32سالہ خاتون، جبلی بورہ اننت ناگ کا 55سالہ شخص،ارنہال اننت ناگ کا 70سالہ معمر شخص،بیہامہ گاندربل کا 65سالہ معمر شخص، پیر پاغ کی 65سالہ خاتون،آرم پورہ خانصاحب کا 70سالہ معمر شخص اور نروا پلامہ کا 80سالہ معر شخص شامل ہے۔ اسطرح صوبے میں ابتک 1918افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔جموں صوبے میں بدھ کو 1089افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے 59بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ 1030افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے1089متاثرین میں جموں میں445، ادھمپور میں83، راجوری میں 126، ڈوڈہ میں91، کٹھوعہ میں82، سانبہ میں46، کشتواڑ میں 35، پونچھ میں 66، رام بن میں99اور ریاسی میں16افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد107612ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 19افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں5، جی ایم سی ڈودہ میں 1، جی ایم سی راجوری میں 1،سی ایچ سی بانی میں 3،سی ایچ سی کٹرا1،سی ایچ سی بھدروا میں ایک،سی ایچ ادھمپور میں ایک ذہنی اسپتال جموں میں ایک،ایس این وی ڈی این ایچ کٹرا میں 1 جبکہ دو افراد گھروں میں فوت ہوگئے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد1784تک پہنچ گئی ہے۔