کووڈ ٹیکہ کاری 150 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت جمعہ کو 150 کروڑ کووڈ ٹیکے لگانے کے اعداد و شمار کو عبور کر لیا گیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے اسے تاریخی حصولیابی قرار دیا۔
مسٹر مانڈویا نے کہا،’تاریخی کوشش، تاریخی حصولیابی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت، صحت اہلکاروں کی جہد مسلسل نے آج 150 کروڑ ویکسین لگانے کے تاریخی اعداد و شمار کو عبور کر لیا ہے۔ جب سب مل کر ’کوشش‘ کرتے ہیں تو کوئی بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔