کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں بہترین کارکردگی

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں کووڈ ویکسین لگانے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام کے دوران بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کی جانب سے ویکسین مہم کے دوران محنت و لگن کیساتھ کام کرنے والے ملازمین کو اعزاز سے نوزا گیا ۔آفیسر موصوف نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ مینڈھر سب ڈویژن میں ملازمین نے انتہائی محنت و لگن کیساتھ کووڈ ویکسین لگائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کی محنت کی ہی وجہ سے 45برس اور 18برس سے زائد عمر کے افراد کو مکمل طورپر کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے ۔انہوں نے محکمہ صحت کے زیر تحت اپنی خدمات انجام دینے والے زنیب خاتون اور نینا کماری کی تعریف کی ۔اس دوران معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو اعزاز سے بھی نوزا گیا ۔