کووڈ صورتحال کا ضلع وار جائزہ

جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈلو نے سیکریٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کے ہمراہ جموں و کشمیر کے کووِیڈ ۔19 ہسپتالوں میں فراہم کردہ اِنتظامات اور خدمات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں یومیہ ( 7ڈی ایم اے )کے اضافے ، کویڈ ٹیسٹنگ ، جموں صوبے میں کووِیڈ۔19اضافے کا ضلعی وار جائزہ ، صوبہ کشمیر میں ضلعی سطح پر ٹرانسمیشن ، نامزد کووِیڈ ہسپتال ، بستروں کی گنجائش ، آکسیجن کے ساتھ روز مرہ کے معاملات ،صوبہ جموں اور کشمیر میں انوینٹری اور کووِڈ ویکسی نیشن کے رجحان پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔ میٹنگ میں صحت حکام کی جانب سے کووِیڈ۔19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے مناسب بنیادی ڈھانچے کی فراہمی، مریضوں کو بہتر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اُٹھائے جانے والے اِقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنرنے افسروں پر زور دیا کہ کووِیڈ وبائی امراض سے متعلق کسی بھی پریشانی کے بغیر کوویڈ مریض کو ہسپتال میں داخل کرنے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو ضرورت کے مطابق آکسیجن مہیا کرے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ جموں کے علاوہ کشمیر میں بھی کم سے کم وقت میں آکسیجن سپورٹ بیڈ ہسپتال کی تعداد بڑھانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔دونوں صوبوں کے ناظمین ہیلتھ سروسزکو ہدایت دی گئی کہ وہ ہسپتالوں کے کاموں کو آسانی سے انجام دینے کے لئے افرادی قوت، مشینری اور دیگر سازو سامان کے حوالے سے ہرقسم کا تعاون فراہم کریں۔میٹنگ کو جی ایم سی کے تمام اضلاع کے منسلک ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال اورکووِڈ وبائی امراض کے دوران ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔