یو این آئی
نئی دہلی//یو این آئی// ہندوستان نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کووڈ سے ہونے والی اموات کے تخمینے پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا کہ اس کے لیے مناسب طریقہ کار استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا کہ ہندوستان نے ڈبلیو ایچ او کے کووڈ موت کے تخمینے کے ریاضیاتی ماڈل اور اس کے نتائج سے اختلاف کیا ہے ۔ہندوستان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سلسلے میں ہندوستان کے سول رجسٹریشن سسٹم سے حاصل کردہ مستند اعداد و شمار پر اعتماد کیا جانا چاہئے اور ہندوستان کے سلسلے میں ریاضیاتی ماڈل کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔ اس ماڈل سے ہندوستان میں کووڈ سے ہونے والی زیادہ اموات ظاہر کی گئی ہیں۔ ملک میں پیدائش اور اموات کو درج کرنے کا ایک مضبوط نظام ہے اور اسے قانونی فریم ورک سے تحفظ حاصل ہے ۔ اس سے حاصل کردہ ڈیٹا کو بیرون ملک کے محققین، پالیسی ساز اور دیگر متعلقہ فریق استعمال کرتے ہیں۔