کووڈ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں

شوپیان//’’ آزادی کا اَمرت مہا اُتسو‘‘ کے ایک پروگرام کے طور پر ضلع اِنتظامیہ شوپیان کی ہدایات پر ضلع اِنفارمیشن سینٹر شوپیان نے محکمہ صحت کے تعاون سے ضلع کے مختلف علاقوں بشمول مین مارکیٹ ، بوٹا پورہ ، ڈگری کالج شوپیاں اور ملحقہ علاقوں میں کووِڈ ۔19 مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) اور ایس او پیزپر بیداری مہم چلائی۔ بیداری مہم ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر ( ڈی آئی او ) شوپیان شوکت احمد خان کی نگرانی میں چلائی گئی۔بیداری پروگرام کے دوران ڈی آئی سی نے بذریعہ لائوڈ سپیکر عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں جس میں ماسک کا استعمال ، ہاتھو ں کی صفائی ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ، اجتماعات سے اجتناب کرنا وغیرہ شامل ہیں۔عوام الناس سے اپیل کی گئی ہ وہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں ، سماجی فاصلہ رکھیں اور رَش مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔ جن لوگوں میں ہلکی سی علامات محسوس ہوں انہیں کووِڈ۔19 ٹیسٹ کرنا چاہیئے کیوںکہ ضلعی اِنتظامیہ نے روزانہ کم از کم مطلوبہ ٹیسٹ کرنے کے اِنتظامات کئے ہیں۔ گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیان میں طلاب کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور طلباء کی ایک بڑی تعداد کو کووِڈ مخالف ویکسین کیا گیا۔بعد میں شوپیان کے مختلف ذرائع ابلاغ کے اَفراد نے بھی اس بیداری مہم میں شرکت کی تاکہ ایونٹ کو کامیابی حاصل ہوتاکہ کووِڈ۔19 وَبائی مرض کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹاجاسکے۔عام لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے ۔