کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

پونچھ//پونچھ میں کرونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی اکثرپابندیاں ختم کر دی گئی۔ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کا خدشہ اب بھی موجود ہے تاہم عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔موصوف نے بتایا کہ ضلع میں کووڈ دور میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کی گئی کارروائی میں ابھی تک 35لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیس بڑھنے یا کم ہونے کا انحصار شہریوں کے رویوں پر ہے۔انھوں نے کہا کہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ کرونا کیسوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی آئی ہے لیکن عوام کو ماسک کا استعمال کم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی پونچھ کو پہلے جیسی صورتِ حال میں واپس لا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے اس دورانن پونچھ کے 15ہزار افراد سے35لاکھ روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ عوام سے جرمانہ نہیں لینا چاہتے لیکن ان کی حفاظت کے لئے انھیں یہ رویہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔موصوف نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی کرونا کا خاتمہ ہو جائے گا اور کرونا سے پہلے کی زندگی لوٹ آئی ہیلیکن فی الحال عوام کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں احتیاط کرنی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بد احتیاطی نقصان دہ اور وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔