کووڈسرگرم کیسوںکی تعداد9000سے کم رہ گئی | پچھلے 20دنوں میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 200فیصد کمی

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 20دنوں کے دوران سرگرم معاملات کی تعداد میں 24 ہزار 645 معاملات کی کمی آئی اور اب سرگر م کیسوں کی تعداد 9ہزار سے کم ہوگئی ہے۔ یکم جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 33ہزار 857تھی جو 20دنوں کے دوران کم ہوکر8ہزار 631ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات میں 24ہزار 645معاملات کی کمی آئی ہے جن میں سب سے زیادہ  سب سے زیادہ معاملات جموں صوبے میں کم ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے 8ہزار 631سرگرم معاملات میں کشمیر میں 5589جبکہ 3042سرگرم معاملات موجود ہے۔ سرینگر شہر میں یک جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 4ہزار 57تھی جو 2655 کیسوں کی کمی کے بعد محض 1402رہ گئے ہیں۔ بارہمولہ میں یکم جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 2512 تھی جو  20دنوں کے دوران 1796 کیسوں کی کمی کے بعد 716معاملات رہ گئے ہیں۔ بڈگام ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 2148تھی جو 1456کیسوں کی کمی کے بعد 692معاملات رہ گئے ہیں۔ پلوامہ میں یکم جون کو 2226معاملات سرگرم تھے جو 1516 معاملات کی کمی کے بعد صرف 710رہ گئے ہیں۔ کپوارہ میں  سرگرم معاملات کی تعداد 1813 تھی جو 1222کی کمی کے ساتھ 591رہ گئے ہیں۔ اننت ناگ ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 3581تھی جن میں 20دنوں کے دوران 3062کیس کم ہوئے اور اب ضلع میں صرف 519معاملات سرگرم ہیں۔ بانڈی پورہ میں 850سرگرم معاملات تھے جن میں 20دنوں کے دوران 549کیسوں کی کمی آئی اور یہ تعداد محص 301رہ گئی ہے۔ گاندربل میں 1217سرگرم معاملات میں 20دنوں کے دوران 962کیس کم ہوئے اور اسطرح اب ضلع میں صرف 255معاملات سرگرم ہیں۔ کولگام میں یکم جون کو 1514مریض زیر علاج تھے جن میں 1166صحتیاب ہوئے ہیں اور اب ضلع میں صرف 348معاملات سرگرم ہیں۔ شوپیان ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 1129تھی جو 1074کیسوں کی کمی کے بعد صرف 55رہ گئے ہیں۔جموں ضلع میں یکم جون کو 5329معاملات سرگرم تھے جو 4371معاملات کی کمی کے بعد صرف 958رہ گئے ہیں۔ ادھمپور ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 603تھی جن میں 469صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 134ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ راجوری ضلع کے 1167معاملات میں 903صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ یہاں ابھی بھی 264معاملات سرگرم ہیں۔ڈوڈہ میں 1112افراد یکم جون کو زیر علاج تھے جن میں 20دنوں کے دوران 388افراد صحیاب ہوئے ہیں جن میں 724زیر علاج ہیں۔ کٹھوعہ میں 480افراد یکم جون کو زیر علاج ہیں جن میں 383صحیاب ہوئے ہیں جبکہ 97افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔یکم جون کو سانبہ میں 1120معاملات سرگرم تھے جن میں 1002افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 118ابھی بھی زیر علاج ہیں۔کشتوارڈ میں 270معاملات سرگرم جن میں اب 141صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 129ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ پونچھ میں 925معاملات سرگرم تھے جن میں 615افراد زیر علاج ہیں جبکہ 310معاملات ابھی بھی سرگرم ہے۔ رام بن میں 758افراد زیر علاج تھے جن میں 555افراد صحتیاب جبکہ 203معاملات ابھی بھی سرگرم ہے۔ ریاسی میں 465معاملات سرگرم تھے جن میں 410افراد 20دنوں کے دوران صحتیاب ہوئے ہیں۔