یو این آئی
نئی دہلی//وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو کہا کہ بین الاقوامی نظام کو حالیہ دنوں میں کئی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کوویڈ 19 وبا ، افغانستان میں طالبان کی حکمرانی اور یوکرین-روس جنگ ان میں اہم تھے ۔رائسینا ڈائیلاگ میں ٹاؤن ہال مباحثے میں کئی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ روس-مغربی دنیا اور امریکہ-چین جیسی بڑی طاقتوں کے درمیان تنازعہ کا اثر بھی دنیا پر پڑ رہا ہے ۔ یوکرین پر ہندوستان کے موقف کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کا موقف بہت واضح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج یوکرین کے بارے میں مغربی ممالک جس تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، مغربی ممالک نے انہیں تشویش کا اظہار افغانستان پر طالبان کے قبضے کے وقت نہیں کیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سے تین مسائل ہیں جو انہیں رات کو بھی سونے نہیں دیتے تو وزیر خارجہ نے کہا کہ صرف ایک چیز جو انہیں رات کو سونے نہیں دیتی وہ ہے پرواز کے دوران کبھی کبھار تھکاوٹ۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی نظام جن جھٹکوں سے دوچار ہے ، اگر آپ پچھلی تین دہائیوں پر نظر ڈالیں، گلوبلائزیشن، ٹیکنالوجی کا پھیلاؤ، ان چیزوں نے خوشحالی کے توازن اور بلند شرح نمو کو متاثر کیا۔ لیکن پچھلے تین سالوں میں ہمیں کچھ اور بڑے دھچکے لگے ہیں۔