کووِڈ19: ضلع گاندربل کا گوٹلی باغ گاﺅں ریڈ زون قرار

سرینگر//کورونا وائرس میں ایک مریض کے مبتلاءہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے جمعہ کے روز گاندر بل میں گوٹلی باغ نامی گاﺅں کو ریڈ زون جبکہ ملحقہ باباوائل اور وائل واڈورہ نامی گاﺅں کو بفر زون قرار دیا۔
گاندر بل ضلع میں کورونا وائرس میں مبتلاءمریضوں کی تعداد14تک پہنچ گئی ہے۔
ضلع کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے خصوصی قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون علاقے میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ کسی کو وہاں سے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی ،جبکہ علاقے کے لوگ مکمل قارنطین میں رہیں گے۔
 انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کیا کہ اُن کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ علاقے میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک نوڈل افسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔