کووِڈ- 19| کشمیر میں 5مثبت جموں میں کوئی نہیں

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر کے 15اضلاع میں کسی کی کووِڈ- 19کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 5افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 433ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 84ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3085ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے۔

 

سبھی متاثرین کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ کشمیر صوبے کے 5اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 5افراد کو مثبت قرار دیا گیا جن میں سرینگر میں1، بڈگام میں 1، پلوامہ میں 1، کولگام میں 1اور شوپیان میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 5ہزار 365ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 136ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 10اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار 67ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 86ویں دن بھی جموں میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2352بنی ہوئی ہے۔