سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کووروناوائرس ہمارے ساتھ لمبے عرصے تک رہنے والا ہے اور موسم سرماء میں H1N1کی طرح ہر برس اس میںاضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ تاہم اس وائرس کی وجہ سے اموات کادارومداراس کی ہیت پر ہوگا۔تاہم اس پر قابو پانے کیلئے وائرس مخالف ٹیکہ کاری انتہائی لازمی ہے، جتنی جلدی بڑی آبادی کو ٹیکے دیئے جائیں گے اتنی جلدی وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہاہے کہ کووڈ19ہمارے ساتھ لمبے عرصے تک رہنے والا ہے اور ہر موسم سرماء میں اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن صدر نے کہا کہ جس طرح فلو ہر برس سردیوں میں نمودار ہوتا ہے اسی طرح کوروناوائرس میں بھی سردیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے تاہم اموات کا دارمدار وائرس کی ہیت پر منحصر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس اب یہاں اور وہاں زیادہ اثر کرتا رہے گا لیکن آسانی کے ساتھ ہم اس سے چھٹکارا نہیں حاصل نہیں کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹرنثارالحسن نے کہاہے کہ دیگر بیماریوں کی طرح ہی اب کووڈ وائرس بھی انسان کے ساتھ رہ سکتا ہے اورہمیں اس کے ساتھ جینا سیکھناہوگا۔ کووڈ19کیسوں میں وقت وقت پر اُتار چڑھائو ہوتا رہے گا۔ انہوںنے مزید کہاشایدہمیں بقیہ زندگی کووِڈ کے ساتھ جینی ہوگی اور یہ وائرس معمولی بیماری میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے جس پر فلو کی طرح کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ ڈاک صدر نے کہا کہ H1N1 عالمگیر وبائی بیماری تقریباً 16 ماہ میں ختم ہو گئی تھی، لیکن وائرس ختم نہیں ہوا۔ اس کے بجائے یہ ایک موسمی فلو کے قسم میں تبدیل ہو گیا ہے جو ہر سال گردش کرتا ہے اور سردیوں میں عروج پر ہوتا ہے۔کووڈ وائرس بالآخر ایک اور موسمی وائرس بن سکتا ہے، جیسا کہ چار دیگر کورونا وائرس جو عام نزلہ زکام کا ایک بڑا تناسب پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانس کے وائرسوں کی موسمی نوعیت کئی عوامل سے متاثر ہوتی ہے مثال کے طور پر فلو سردیوں میں عروج پر ہوتا ہے کیونکہ لوگ گھر کے اندر زیادہ وقت ایک دوسرے کے قریب گزارتے ہیں، وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے سرد موسم میں ہمارا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے اور کم درجہ حرارت میں فلو کا وائرس زیادہ مستحکم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نثار نے کہا کہ کوروناوائرس کے استحکام اور منتقلی کے بارے میں تازہ ترین معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ نیا وائرس بھی اسی طرز کی پیروی کر سکتا ہے۔ ڈاک صدر نے کہاہے کہ وائرس کے وبائی مرحلے کو ختم کرنے کے لیے ٹیکہ کاری بہت ضروری ہے۔ جب کافی لوگوں کو وائرس کے خلاف ویکسین مل جائے گی۔
کووِڈ- 19لمبے عرصے تک ہمارے ساتھ رہ سکتا ہے
