کوورنا میں کمی برقرار،4اموات ، 1606مثبت | کشمیر میں 719، جموںصوبے میں 887متاثر

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 73ہزار 948ٹیسٹ کئے گئے جن میں 26سفر کرنے والوں سمیت مزید 1606افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 45ہزار 497 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 4افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4706ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 1606افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 887جبکہ  719افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 719افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچا جبکہ دیگر 718افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 719افراد میں سرینگر میں 212، بارہمولہ میں 113، بڈگام میں 75، پلوامہ میں 47، کپوارہ میں 63، اننت ناگ میں 86، بانڈی پورہ میں 45، گاندربل میں 35، کولگام میں 33 جبکہ کشمیر میں 10افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد ن2لاکھ 83ہزار 730ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد کی جان گئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک بڑگام اور ایک پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2404ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 887افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 25افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 862افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے 887متاثرین میں ضلع جموں میں سب  سے زیادہ307، ادھمپور میں 46،راجوری میں 24، ڈوڈہ میں 259، کٹھوعہ میں 24، سانبہ میں 94، کشتواڑ میں26، پونچھ میں 19، رام بن میں 79جبکہ ریاسی میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 61ہزار 767ہوگئی ہے۔ اس دوران ضلع جموں میں مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2302ہوگئی ہے۔   
 
 
 

 ایک لاکھ 27 ہزار 952 نئے کیسز | 1059مزید ہلاکتیں

یو این آئی
نئی دہلی //گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47 لاکھ 53 ہزار 81 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی صبح 7 بجے تک 168 کروڑ 98 لاکھ 17 ہزار 199 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ  وائرس کے ایک لاکھ 27 ہزار 952 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یومیہ ہلاکتیں1059 ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کوروناکے فعال مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 31 ہزار 648 ہو گئی ہے۔