کونسل ممبر نے ہائر سکینڈری اسکول میں جاری کاموں کا جائزہ لیا

بھدرواہ//ایم ایل سی نریش کمار گپتا نے ہفتہ کو ہائر سکینڈری اسکول بوائز بھدرواہ کا دورہ کر کے اسکول میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بولتے ہوئے ایم ایل سی گپتا نے کام کی رفتار تیز کرنے اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس کی مقامی یونٹ کی درخواست پرراجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزادنے اپنے ایم پی فنڈ سے 21لاکھ روپے ٹائل کے کام کیلئے اور ایم ایل سی نریش گپتا نے میدان کو برابر کرنے ،دیوار کی تعمیر ، اور اسکول کے دیگر متعلقہ کاموں کیلئے ساڑھے چار لاکھ روپے واگزار کئے تھے۔اس کے علاوہ اسکول کے پرنسپل کی درخواست پر اسکول کے ڈیسکوں کیلئے بھی 2لاکھ روپے دیئے۔ایم ایل سی گپتا نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ اس سکول کو ایک جدید انسٹی ٹیوٹ کے طور پر فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے نے اس اسکول کو اپنایا ہے لیکن زمینی سطح پر اس ادارے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔اسکول کے پرنسپل نے ایم ایل سی نریش گپتا کے اسکول کے میدان کو برابر کرنے ،دیوار کی تعمیر اور دیگر کاموں کیلئے فنڈ مہیا کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔پرنسپل اینی کوتوال کے علاوہ اسکول کا اسٹاف، پارٹی لیدر محمد سلیم وانی، ہنس راج کوتوال،کلبوشن سنگھ ،امیت گپتا،دھرم پال ڈوگرہ وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول گرلز کو ایم ایل سی نریش گپتا نے اپنایا ہے جب کہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول بوائز کو ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ پریہار نے اپنایا ہے۔