کونسلر راج کمار بی جے پی کے ریاستی ا یگزیکٹو ممبر نامزد

جموں //سینئر بی جے پی ممبر و سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے اپنی رہائش گاہ پرپارٹی کاکارکنوں اور عہدہ داروں کے ساتھ مل کر پولنگ کے دن کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔انتخابی عمل میں ووٹروں کی زیادی سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لئے بوتھ منیجمنٹ سے متعلق تمام مدعوں پر بحث کی گئی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بزرگ اور ناخیز ووٹروں کے لئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے پولنگ عملہ کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔انہوں نے بوتھ او رپولنگ ایجنٹوںسے کسی بھی شکایت کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے لانچ کی گئی اینڈرائڈ اپلکیشن پر شکایت فوری طور سے درج کرنے کو کہنے پر زور دیا۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ مل کر جموں کے ووٹروں کا مذاق بنا رہی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وارڈ۔51کے آزاد کونسلر راج کمار ،جنھوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت کی ہے ،کو ریاستی صدر رویندر رینہ اور ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول کے صلاح کے بعد بطور ریاستی ایگزیکٹو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔اجلاس میں ریاستی ترجمان اور سابقہ وزیر پریہ سیٹھی، ایم ایل سی وکرم رنددھاوا ،بلدیو بلوریہ، ونے گپتا، انکش گپتا، ہربنس چودھری، وید شرما ، راج سنگھ رندھاوا، ضلع عہدہ داروں، بی جے وائی ایم ،مہلا مورچہ کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔