کولگام میں 34 سالہ نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

 
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہل ہانجی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک 34 سالہ نوجوان اپنے رشتہ دار کے گھر پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
 
 نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایک نوجوان جس کی شناخت عاشق حسین حجام ولد عبدالاحد حجام ساکن کجر فریسال کے طور پر ہوئی ہے یاریقہ کولگام میں اپنے رشتہ دار کے گھر پر مردہ پایا گیا۔
 
انہوں نے کہا کہ نوجوان مشتاق احمد حجام ولد غلام احمد حجام یاریقہ کے گھر پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
 
اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تشخیص کے بعد، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا گیاہے۔