کولگام میں گرینیڈ حملہ ، کوئی نقصان نہیں

نیوز ڈیسک
سری نگر//جنوبی ضلع کولگام کے برازلو علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف بس پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں شاہراہ پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا.

 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ برازلو کولگام میں منگل کی سہ پہر کو مشتبہ جنگجووں نے 188بٹالین سی آر پی ایف گاڑی پر گرینیڈ پھینکا ۔

 

انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ کے اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

اُن کے مطابق سیکورتی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

 

بتادیں کہ پیر کی شام کو بھی مشتبہ ملی ٹینٹوں نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے پادشاہی باغ علاقے میں پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا ۔

 

جنوبی کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو گرینیڈ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔