کولگام میں گاڑی کی ٹکر سے 2پولیس اہلکار زخمی | ڈرائیور گرفتار، گاڑی ضبط

سرینگر //کولگام میںایک گاڑی نے ڈیوٹی پر تعینات2پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ہے ۔اس دوران پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو ضبط کیا۔ کے این ایس کے مطابق چمب گنڈ کولگام میں اتوار کو دوران ایک گاڑی نے ٹکر مار کر 2پولیس اہلکاروں کو انہیں زخمی کردیا جن کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نذیر احمد اور دلیپ کمار ہے۔ دونوں اہلکاروں کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال میں داخل کیاگیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیار احمد شیرگوجری ساکن اچھ تھل کولگام کو گرفتار کیا اور گاڑی زیر نمبرDL8CY/1114کو ضبط کرکے کیس درج کرلیا۔