کولگام میں گائوں کے فورسزمحاصرے کے دوران جھڑپیں

سرینگر/جنوبی ضلع کولگام کے تاریگام نامی گائوںمیں سوموار کو مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید جھڑپیں بھڑک اُٹھیں۔

جھڑپوں کا آغاز فورسز کی طرف سے گائوں کا محاصرے کئے جانے کے فوراً بعد شروع ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور تاریگام کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی۔

 پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔

جونہی فورسز نے گھر گھرتلاشیاں شروع کیں تو مقامی لوگوں نے اُن پر شدید پتھرائو کیا جس کے بعد باضابطہ جھڑپوں کا آغاز ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں۔