کولگام میں پنچ کی ہلاکت قابل مذمت: محمد یوسف تاریگامی

سری نگر//سی پی آئی(ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے ضلع کولگام کے تولی نو پورہ علاقے میں گذشتہ شب نامعلوم اسلحہ برادروں کے ہاتھوں ایک پنچ کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
 
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تولی نو پورہ گاوں میں بدھ کی شام مشتبہ جنگجووں نے 50 سالہ محمد یعقوب ڈار نامی ایک پنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
 
محمد یوسف تاریگامی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کی ہر کسی کو مذمت کرنی چاہئے۔
 
انہوں نے کہا: ‘یہ ایک بہیمانہ واقعہ ہے جس کی سب کو مذمت کرنی چاہئے‘۔
 
موصوف لیڈر نے مہلوک پنچ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کو تعزیت پیش کیا۔