کولگام میں پنچائت ممبر کا گولی مار کر قتل

 
کولگام// نامعلوم بندوق برداروں نے بدھ کی شام جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کلپورہ سریندرو علاقے میں ایک پنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
 
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے کولگام کے سریندرو علاقے میں ایک پنچ پر گولی چلائی۔
 
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں پنچ کی شناخت محمد یعقوب ڈار ساکنہ کلپورہ سریندرو کولگام کے طور پر ہوئی، جسے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
 
ضلع ہسپتال کولگام کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر زرگر نے کے این او کو بتایا کہ پنچ کو مردہ ہسپتال لایا گیا تھا۔
 
حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔