سر ینگر // کولگام ضلع کے کیموہ کھڈونی ٹریفک جامنگ کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وہیںحیران کن بات یہ ہے کہ کیموہ کھڈونی سے نکلنے کے بعد اننت ناگ، شوپیان اور یاری پورہ جانے والا ٹر یفک وہاں اٹک جاتا ہے اور یہاں بدترین ٹریفک جامنگ اب ایک معمول بن گیا ہے ان شاہرائوں پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل بند رہنے کی وجہ سے ہر روزسینکڑوں لوگوں کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ لوگ جہاں محکمہ ٹریفک کو اس سلسلے میں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، وہیں محکمہ ٹریفک کو یہ گلہ ہے کہ لوگوں میں شہری احساس کی کمی ہے جس کی وجہ سے ایسی صورتحال پیش آتی ہے۔ کولگام ضلع کے کیموہ کھڈونی سے گزرنے والی اننت ناگ شاہراہ پر اکثر اوقعات ٹریفک جام کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور وہاں آناً فاناً سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ جاتی ہیں۔ گا ڑ یوں میں سوار بچوں ، خواتین اورمریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنی منزلوں تک پہنچنے کیلئے گاڑیوں سے اتر کر پیدل مارچ شروع کردیتے ہیں۔ ایک طالب علم ساجد احمد نے بتایا کہ ’’ اس جگہ پر روزانہ خاص کر صبح اور شام کے وقت گھنٹوں تک ٹریفک جام رہتا ہے اور گاڑیوں میں سوار ملازمین ،طلباء ور مریض بے بس ہوجاتے ہیں ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ ’’مجھے کھبی کبھار کالیج کے بجائے واپس گھر لی راہ لینی پڑتی ہے کیونکہ ٹریفک جام میں پھنس جانے کی وجہ سے میرے کلاس چھوٹ جاتے ہیں ‘‘۔فاروق احمد شیخ جوکہ ایک سرکاری ملازم ہے ،ٹریفک جام سے اس قدر تنگ آگئے ہیں کہ اب اس نے پیدل سفر کرنے کو ہی ترجیح دی ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے ملازمین اور طلباء وقت پر اپنے منزل تک پہنچنے میں بھی کامیاب نہیں رہتے ہیں۔ انہوںنے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس تکلیف دہ صورتحا ل کو دورہ کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
کولگام میں ٹریفک جام روز کا معمول
