کولگام میں ضلع اور سیکٹورل افسروں کی میٹنگ

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمدوانی کی صدارت میںمنی سیکریٹریٹ کولگام میں ضلع اورسیکٹورل آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںضلع ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ،سی پی اواورمختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران کے علاوہ ضلع اورسیکٹورل آفیسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران مختلف محکموں کے سربراہاں نے اپنے متعلقہ محکموںمیں ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری اور پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔اس موقعہ پر پی ایم جی ایس وائی یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،تعمیرات عامہ اوردیگر محکموں کے تحت جاری حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر کاموں کی تکمیل کے عمل میں سرعت لانے اور ان کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر زوردیا۔انہوںنے آفیسران پر پروجیکٹوں کی عمل آوری کی زاتی طور نگرانی کرنے اور باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔