کولگام میں ریچھ 2بچوں سمیت پکڑا گیا

کولگام // محکمہ وائلڈلائف کی ایک ٹیم نے سوپٹ کولگام میں ایک بھاری بھرکم ریچھ کو2بچوں سمیت زندہ پکڑلیا۔ ٹیم نے جمعرات کی شام  سوپٹ میں کئی مقامات پرجال بچھائے ۔ نصف درج ملازمین پرمشتمل ٹیم کورات دیرگئے اُسوقت کامیابی ملی ،جب ٹینگہ پورہ سوپٹ کولگام کے نزدیک ایک بڑا ریچھ اپنے دوبچوں سمیت محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم کے نرغے میں آگیا۔ ریچھ اوردونوں بچوں کووائلڈلائف پناہ گاہ ڈکسم منتقل کرکے وہاں چھوڑدیاگیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ریچھ نے قبرستان کے نزدیک ایک کھوکھلے چنار کے درخت میں پناہ لی تھی ۔ادھر نوہاڑ چرارشریف میں تیندوے دیکھے گئے ہیں۔یہاں ایک کلو میٹر دور پنجرہ رکھا گیا ہے جو کوئی فائدہ نہیں پہنچارہا ہے۔مئی کے مہینے میں خربوز ناڑ ،صراف کھڈ نوہاڑ چرارشریف میں کئی جگہوں پر تیندوے کے گھپامیں انکے بچوں سمیت دیکھے گئے ۔