کولگام میں جنگجو کا معاون گرفتار

 سرینگر// کولگام پولیس نے جزب المجاہدین تنظیم کے اپر گراونڈ ورکرکواسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈسڑکٹ پولیس کولگام کو اطلاع فراہم ہوئی کہ حزب المجاہدین تنظیم کے خود ساختہ آپریشنل کمانڈ ر ریاض نائیکوکی ہدایات پر ضلع کولگام میںان کے کچھ معانین پولیس و سیکورٹی فورس اہلکاروں کو ہلاک اور ہتھیار چھینے کی ترغیب کررہے ہیں اور وہ  علاقے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پھرتے رہتے تھے تاکہ موقعہ ملنے پر حملے کرسکیں ۔پولیس کے مطابق مذکورہ کمانڈرنے ان معاونین کو حملے کیلئے ہتھیار بھی فراہم کئے تھے۔ کولگام پولیس نے ان معانین کو پکڑنے کیلئے اپنی کاروائی تیز کرتے ہوئے اس سلسلے میں حزب المجاہدین تنظیم کے ا یک معاون شوکت احمد لون ساکن چرسو کو گرفتارکرکے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیاہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین اور چار گولیوںکے چار راونڈ برآمد ہوئے ۔ پولیس نے اس کے خلاف کیس زیر ایف۔ آئی ۔ آر نمبر63/2017 زیر دفعہ 7/25,120.B307 RPC درج کیا۔