کولگام میں جاری مسلح تصادم کے دوران ایک جنگجو جاں بحق: آئی جی پی کشمیر

سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام کے مالپورہ میربازار علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جاری مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو کو مارا گیا ہے۔
انہوں نے کہا”اب تک ایک جنگجوکو مارا گیا ہے۔وہ عمارت، جس میں جنگجووں نے پناہ لی تھی، کی مکمل تلاشی لینا ابھی باقی ہے“۔
اس سے قبل گذشہ سہ پہر جنوبی ضلع کولگام کے میر بازار علاقے میں کشمیر شاہراہ پر جنگجوﺅں نے ایک بی ایس ایف کانوائے پر گولیاں چلائیں جس کے بعد مذکورہ جنگجوﺅں کو فورسز نے محاصرے میں لے لیا۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کل بتایا تھا کہ جنگجوﺅں نے سرینگر۔جموں شاہراہ پربی ایس ایف کانوائے پر حملہ کیا تاہم ان کے حملے میں کسی فورسز اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے مذکورہ جنگجوﺅں کو محاصرے میں لینے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد وہاں باضابطہ معرجہ شروع ہوگیا جو گذشہ روز سے جاری ہے۔(مشمولات یو این آئی)