کولگام میںلاپتہ شخص بازیاب

سرینگر// کولگام میں پولیس نے ذہنی طور معذور شخص کو بازیاب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو 9 جون 2021 سے لاپتہ تھا ۔9جون کو  یاری پورہ تھانہ کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایک فیاض احمد لون ولد ثناء اللہ لون ساکن بدرو (ذہنی طور پرمعذور) لاپتہ ہے۔اس سلسلے میں یاری پورہ تھانہ میں ایک گمشدہ رپورٹ درج کی گئی اور اس کی تلاش شروع کردی گئی۔سخت کوششوں کے بعد لاپتہ شخص کا سراغ لگا لیا گیا اور تمام قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد مذخورہ شخص کو اپنے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔