کولگام معرکہ میں جاں بحق دو مقامی جنگجوئوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا

سرینگر/حکام نے بدھ کو کہا کہ فورسز کارروائی کے دوران جنوبی ضلع کولگام کے گوپالپورہ علاقے میں جو دو جنگجو جاں بحق ہوگئے، اُن کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔

حکام نے دونوں کی شناخت زاہد احمد مانتو ولد بشیر احمد مانتو ساکنہ فیری پورہ شوپیان اور عرفان منظور ولد منظور احمد بٹ ساکنہ پونیواہ کولگام کے طور کی۔

یاد رہے کہ آج صبح فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے تحت گوپالپورہ گائوںکو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

اس دوران چھپے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہو ا،اور طرفین میں معرکہ آرائی شروع ہوئی۔

پولیس نے کہا کہ کچھ وقت کی آپسی فائرنگ کے بعد وہاں دو جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔