کولگام معرکہ میں جاں بحق ایک جنگجوکی شناخت ہوگئی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں گذشتہ روز فورسز کے ساتھ ہوئی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ایک جنگجو کی شناخت ہوگئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مذکورہ جنگجوکی شناخت راقب احمد شیخ ساکنہ شگن پورہ کے طور ہوئی ہے۔

اتوار کو فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران تری گام، یاری پورہ میں ایک معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔

اس معرکہ میں ایک پولیس آفیسر اور ایک فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق راقب نے ڈیڑھ سال قبل جیش محمد میں شمولیت اختیار کی تھی۔

حکام کے مطابق مزید دو جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔