نیوز ڈیسک
کولگام/خالد جاوید/کولگام مارکیٹ میں آگ کی بھیانک واردات میں 3دکانیں خاکستر ہوگئیں ۔ اتوار کی شب ساڑھے 8بجے مین مارکیٹ کولگام سنگن کراسنگ میں ایک دکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً پھیل کر دیگر 2دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں عابد یعقوب بٹ اورمحمد یوسف بٹ کے ریڈمیڈ دکانوںمیں موجود لاکھوں روپے کی ریڈی میڈ ملبوسات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی جبکہ مختار احمد کی سبزی کی دکان بھی خاکستر ہوگئی۔