کولگام علاقے میں مویشی چور سرگرم | بوگام میںکئی جانورچرالئے گئے

کولگام//جنوبی کشمیر میں مویشی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔  جنوبی ضلع کولگام میں گزشتہ دومہینوں کے دوران چوری کے درجنوں واقعات رونما ہوئے جن میں چور لاکھوں روپے کے زیورات نقدی و مویشی اڑاکرلے گئے ۔ چوری کے ان بڑھنے واقعات سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ایک تازہ واقعہ میں اتوار و سوموار کی درمیانی شب کوچوروں غلام رسول ڈار ولد محمد شعبان ساکن بوگام کولگام کے گاؤ خانے سے ایک گائے اوربچھڑا چرا لے گئے۔ اس سے پہلے اسی طرح کے واقعات منی پورہ ، کہروٹ، گنوسرگام ، کھریراری، مغل باغ ، لارم وغیرہ کے مقامات سے بھی رونماء ہوئے اور ان مقامات سے نہ صرف مویشی بلکہ نقدی ولاکھوں کے زیورات چور اُڑانے میں کامیاب ہوئے۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ چوری کے ان مسلسل واقعات پر روک لگ جائے۔