کولگام ضلع میں گرینیڈ دھماکہ، تین شہری زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بدھ کو اُس وقت تین عام شہری زخمی ہوگئے جب نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک ناکہ پارٹی کو گرینیڈ کا نشانہ بنایا۔

عینی  شاہدین  کے  مطابق   گرینیڈ  نشانہ  چونک  کر  سڑک  کے  بیچوں  بیچ  پھٹ  گیا  جس  کی  زد  میں  آکر  عام  شہری  زخمی  ہوگئے۔

یہ واقعہ ضلع کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں پیش آیا۔

ایس پی کولگام ہرمیت سنگھ نے واقعہ کی تصدیق کی۔

ذرائع کے مطابق تینوں زخمی شہریوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔