کولگام تصادم کے مقام پر چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری

نیوز ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے مشی پورہ علاقے میں جمعہ کو چوتھے دن بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام سیکورٹی فورسز نے کولگام تصادم میں دو جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ 

 

نیوز ایجنسی جی این ایس نے ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ کل دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رہے گی کیونکہ علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔

 

افسر نے مزید کہا کہ کل سے اب تک کسی چھپے ہوئے عسکریت پسند کے ساتھ کوئی نیا رابطہ قائم نہیں ہوا ہے۔

 

پولیس کے مطابق، مقتول عسکریت پسندوں میں سے ایک 31 مئی کو ٹیچر رجنی بالا کو قتل کرنے کا ذمہ دار تھا۔